نئی دہلی10جون(آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش میں الیکشن کمشنر کی مدت کم کرنے کے معاملے پر بدھ کے روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے میعاد میں کمی پرآرڈیننس منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روکنے سے انکار کردیا۔ تاہم، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔ سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کہاہے کہ ہم مطمئن نہیں ہیں کہ الیکشن کمشنر کی مدت کم کرنے کے پیچھے آپ کا مقصد مکمل طور پر درست تھا۔ آپ اس طرح کا آرڈیننس کیسے پاس کرسکتے ہیں؟آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے 29 مئی کو وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کے ذریعہ ریاستی الیکشن کمشنر(ایس ای سی) رمیش کمار کی مدت ملازمت کو پانچ سال سے لے کر تین سال تک کرنے کے آرڈیننس کو ختم کردیا۔چیف جسٹس جے کے مہیشوری اور سینئر جج ستیانارائن مورتی کے ہائی کورٹ بینچ نے بھی حکومتی احکامات (جی اونمبر31، 617 اور 618) کو منسوخ کردیا۔
نیز ہدایت کی کہ رمیش کمار کو فوری اثر کے ساتھ ایس ای سی کی حیثیت سے بحال کیاجائے۔10 اپریل کو، جگن موہن ریڈی حکومت نے آندھرا پردیش پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت کو پانچ سے گھٹاکر تین سال کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس آرڈیننس کے اجرا کے ایک دن کے اندر ہی حکومت نے مدراس ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس وی کناگراج کو ریاستی الیکشن کمشنر مقررکیا۔ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا۔